3 نومبر، 2016، 5:30 PM

برطانوی وزیراعظم کو یورپی یونین سے اخراج سے متعلق شدید دھچکا

برطانوی وزیراعظم کو یورپی یونین سے اخراج سے متعلق شدید دھچکا

لندن ہائیکورٹ نےحکومت کو یورپی یونین سے اخراج سے متعلق آرٹیکل 50 پر عملدرآمد سے روک دیا ہےجس سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن ہائیکورٹ نےحکومت کو یورپی یونین سے اخراج سے متعلق آرٹیکل 50 پر عملدرآمد سے روک دیا ہےجس سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
 لندن ہائی کورٹ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے آرٹیکل 50 پر عملدرآمد کو پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط کردیا۔
برطانوی  ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ برطانوی حکومت یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے آرٹیکل 50 پر عملدرآمد کا فیصلہ خود نہیں کرسکتی،آرٹیکل 50 پرعمل دارآمد کےلیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا پڑے گی۔
برطانوی حکومت نے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےسپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکومت کا مؤقف تھا کہ جون میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد اراکین پارلیمنٹ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔

News ID 1868050

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha